Thursday, March 28, 2024

یرغمالیوں کی رہائی نے افغانستان میں امن بحالی کی امید کو جلابخشی، ٹرمپ

یرغمالیوں کی رہائی نے افغانستان میں امن بحالی کی امید کو جلابخشی، ٹرمپ
November 21, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے مغرب سے تعلق رکھنے والے یرغمالیوں کی رہائی نے افغانستان میں امن بحالی کی امید کو جلا بخشی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ وہ کیون کنگ اور ٹِم ویکس کی طالبان کی قید سے رہائی پر جشن منانے کیلئے انکی فیملیز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا مغربی یرغمالیوں کی رہائی سے افغانستان میں امن بحال کرنے کی کوششیں تیز ہونگی، یہ عمل سیزفائر کی جانب لے جائے گا جو  18 سالوں سے جاری جنگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ طالبان نے گذشتہ روز کیون کنگ اور ٹِم ویکس کو حقانی نیٹ ورک کے کمانڈروں کے عوض رہا کیا تھا ، کیون کنگ اور ٹِم ویکس ایک امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں اور 2016 سے طالبان کی حراست میں تھے۔