Friday, May 17, 2024

یاسمین راشد کی این اے 120 میں انتخابی مہم کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ

یاسمین راشد کی این اے 120 میں انتخابی مہم کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ
August 27, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور میں عمران خان سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جہانگیر ترین اور عندلیب عباس بھی موجود تھے۔

یاسمین راشد نےاین اے 120 میں انتخابی مہم کے حوالے سے بریف کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کارکنوں پرتشدد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھر این اے 120 کی یوسی 65 میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہفتے کی شام ن لیگ کے کارکنان نے پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کے ساتھ بدتمیزی کی اور پولیس نے زیادتی کرنے والوں کے بجائے مزید ہماری خواتین کو ہراساں کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ اٹھارہ وزیر منہ چھپا کر بیٹھے ہیں اور جعل سازی کر رہے ہیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ یاسمین راشد یا کلثوم نواز کا الیکشن نہیں بلکہ بلکہ وفاقی اور پنجاب حکومت کا الیکشن ہے لیکن اس کے باوجود این اے 120 سے عوام پی ٹی آئی کو منتخب کرے گی۔