Saturday, April 20, 2024

یاسمین راشد کا سوشل سکیورٹی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کاجائزہ

یاسمین راشد کا سوشل سکیورٹی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کاجائزہ
April 7, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد نے لاہور میں سوشل سکیورٹی اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ وزیرمحنت وانسانی وسائل نے وزیرصحت کو اسپتال میں موجودتمام طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوشل سکیورٹی اسپتال ملتان روڈ پر کورونا وارڈ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد تبلیغی جماعت کے کارکنوں اور زائرین کی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2004 ہوگئی ہے۔ یاسمین راشد نے بتایا کہ جو حالات نظر آرہے ہیں اس میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہی ہوں، لاک ڈائون کرنے سے ہمیں بہت فائد ہوا، لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں، اپنے بزرگوں کی صحت کے لئے ان سے فاصلہ اختیار کریں۔