Friday, May 17, 2024

یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں حاصل کرکے 82سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں حاصل کرکے 82سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
December 6, 2018
ابوظہبی ( 92 نیوز ) پاکستان کےمایہ ناز اسپنر ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200وکٹیں حاصل کر نے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یاسر شاہ نے اپنے 33ویں میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں  ولیم سمرویل کو آؤٹ کر کے 82سال پرانا ریکارڈ توڑا۔ یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینےوالے  پہلے باؤلر بن گئے،اسٹار لیگ اسپنر نے 33 ٹیسٹ کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیئر گریمٹ کے پاس تھاجنہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں200وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنے کیرئیر کی  بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 14کیوی بلےبازوں کو پویلین  کی راہ دکھائی، یاسر شاہ ایک دن میں دس وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر ہیں ۔ یاسر شاہ اب تک  16 بار  ایک اننگز میں 5 وکٹیں  اور 3 بار 10وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں ۔