Thursday, April 25, 2024

یاسرشاہ نے شین وارن کا ریکارڈ توڑ ڈالا !!! شاندار باﺅلنگ سے پاکستان جیت کے قریب

یاسرشاہ نے شین وارن کا ریکارڈ توڑ ڈالا !!! شاندار باﺅلنگ سے پاکستان جیت کے قریب
June 21, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستانی لیگ سپنر یاسرشاہ نے سری لنکا کے خلاف شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کو آوٹ کرتے ہوئے سری لنکا میں لیگ سپنر شین وارن کا بہترین کارکردگی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ پاکستانی باو¿لر نے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ کا پہلا شکار تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگاکارا بنے۔ میچ کے آخری روز انہوں نے پہلی ہی گیند پر دلروان پریرا کو اپنا شکار بنایا۔ کپتان اینجلو میتھیوز کی بھی ان کے سامنے ایک نہ چلی، پانچ رنز بنا کر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔ کپتان کے بعد انہوں نے ان فارم کرونا رتنے کو سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپڈ آوٹ کرایا، کرونا اناسی رنز بنا سکے۔ ویتھاناگے اور ہیراتھ بھی ان کا شکار بنے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش چندیمل ان کا ساتواں شکار بنے، سرفراز نے ان کی وکٹیں اڑائیں۔ لیگ سپنر نے 76رنز دے کرسات وکٹیں حاصل کیں، ان سے قبل لیگ سپنر شین وارن نے سری لنکا میں چورانوے رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔