Tuesday, May 14, 2024

یاسر شاہ کی پٹیل کو آؤٹ کرنے والی گیند کو بال آف دی ایئر قراردیا جانے لگا

یاسر شاہ کی پٹیل کو آؤٹ کرنے والی گیند کو بال آف دی ایئر قراردیا جانے لگا
November 3, 2015
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں یاسر شاہ کے چرچے ہونے لگے انگلش بلے باز سمیت پٹیل کو آؤٹ کرنے والی گیند کو بال آف دی سنچری قرار دیا جانے لگا۔ تفصیلات کےمطابق یاسر شاہ نے جگایا سپن کا جادو اور انگلینڈ کے بیٹسمین سمیت پٹیل کو بالکل اسی انداز سے آؤٹ کر دیا جیسے بائیس سال قبل شین وارن نے  پٹیل ہی کے ہم وطن مائیک گیٹنگ کو آؤٹ کیا تھا۔ شین وارن کی اس گیند کو بال آف دی سنچری قرار دیا گیاتھا ان کی اس ڈلیوری سے مماثلت کی بنیاد پر اب یاسر شاہ کی گیند کو بھی  کرکٹ کے حلقے بال آف دی سنچری قرار دے رہے ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران دنیا کے بہترین لیگ اسپنر شین وارن نوجوان پاکستانی اسپنر یاسر شاہ پر اس قدر مہربان ہوئے کہ اپنا مہلک ہتھیار ان کے حوالے کر دیا۔