Friday, March 29, 2024

یاسر شاہ کو کرکٹ کے جنون اور شین وارن سے لگاؤ نے صف اول کا لیگ اسپنر بنا دیا

یاسر شاہ کو کرکٹ کے جنون اور شین وارن سے لگاؤ نے صف اول کا لیگ اسپنر بنا دیا
October 29, 2015
دبئی(سپورٹس ڈیسک)شین وارن نے یاسر شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے دنیا کے بہترین لیگ اسپنر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرنے شارجہ پہنچ گئےم نوجوان پاکستانی اسپنر کو ٹپس بھی دیتے رہے اور تعریفیں بھی کرتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق کسی شخص کی اس سے بڑی خوش قسمتی کیا ہو گی کہ جسے وہ بچپن سے اپنا آئیڈیل سمجھتا رہا ہو، وہی اس کے لیے سراپا تعریف بن جائے۔ پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے شین وارن سے متاثر ہو کر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور انہی کے انداز کو نقل کیا۔ کرکٹ کے جنون اور شین وارن سے لگاؤ نے انہیں دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے بہترین اسپنرز کی صف میں شامل کر دیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران شین وارن بھی وہاں پہنچ گئے اوریاسر شاہ  کو لیگ اسپن باؤلنگ کے گر بتائے۔ سونے پر سہاگا  کہ  جس شخصیت کی تقلید کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کرکٹ کے میدان میں ترقی کی منزلیں طے کیں، اسی نے یاسر شاہ کو دنیا کا بہترین لیگ اسپنر قرار دے دیا۔ سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن ماضی میں کئی بار یاسر شاہ کے ساتھ باؤلنگ پریکٹس کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔