Friday, April 26, 2024

یاسر شاہ پر قسمت کی دیوی مہربان، بیٹنگ میں 5 بار مواقع ملے

یاسر شاہ پر قسمت کی دیوی مہربان، بیٹنگ میں 5 بار مواقع ملے
December 1, 2019
ایڈیلیڈ ( 92 نیوز)  کہتے ہیں قسمت بھی بہادروں کا ساتھ دیتی ہے ، یہ مثال  پاکستانی اسپنر یاسر شاہ پر صادق آتی ہے ، ایڈیلیڈ ٹیسٹ  کی پہلی اننگز  میں کیرئیر کی  پہلی  سنچری بنانے والے یاسر شاہ کا قسمت نے خوب ساتھ دیا  ، اسپنر کو ایک نہیں ،دو  نہیں پانچ پانچ مواقع ملے۔ جو کام پاکستان ٹیم کا ٹاپ آرڈر  ، مڈل آرڈر نہ کر سکا وہ ٹیل اینڈر ز پر کھیلنے والے یاسر شاہ نے کر دکھایا ، یاسرشاہ باؤلنگ میں کارکردگی تو نہ دکھا سکے لیکن بیٹنگ میں ان کا بلا خوب چلا  ، یاسر شاہ نے حریف باؤلرز کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔ یاسر شاہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے  12چوکوں کی مدد سے سنچری  مکمل کی ، پاکستانی اسپنر آٹھویں نمبر پر سنچری اسکور کرنے والے چوتھے  اور آسٹریلیا میں اسی نمبر پر سنچری کرنیوالے پہلےپاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔