Thursday, March 28, 2024

یاسر شاہ مین آف دی سیریز ، یونس خان میچ آف دی میچ کا اعزاز لے اڑے

یاسر شاہ مین آف دی سیریز ، یونس خان میچ آف دی میچ کا اعزاز لے اڑے
July 7, 2015
لاہور (92نیوز) سری لنکا کے خلاف پالی کیلے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پر یونس خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، یاسر شاہ نے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا کو اس کے ہوم گراونڈ پر سیریز میں شکست دینا ان کا خواب تھا جو پورا ہو گیا۔ یونس خان کو ایک سو اکہتر رنز کی شاندار اننگز کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے چوتھے روز ہی اندازہ ہو گیا تھا چار سو رنز کا ہدف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ تین میچز میں چوبیس وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی بنے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ وہ میچ کا دباو نہیں لیتے اور اسی وجہ سے کامیاب رہے۔ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا اچھی کارکردگی دکھانا خوش آئند ہے، ٹیسٹ سیریز میں فتح سے ون ڈے سیریز میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز گیارہ جولائی سے شروع ہو گی۔