Wednesday, April 24, 2024

دورہ انگلینڈ کیلئے 16رکنی ٹیم فائنل‘ یاسر شاہ مکمل فٹ ہو گئے

دورہ انگلینڈ کیلئے 16رکنی ٹیم فائنل‘ یاسر شاہ مکمل فٹ ہو گئے
June 2, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستانی ٹیم کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ یاسر شاہ دورہ انگلینڈ سے پہلے مکمل فٹ ہو گئے ہیں۔ ٹیم فزیو شین ہیز نے یاسر شاہ کی فٹنس کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لیے 16 رکنی ٹیم فائنل کر لی ہے۔ فاسٹ باولرز میں محمد عامر، راحت علی، عمران خان، احسان عادل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر بطور سپنر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ سرفراز احمد اور محمد رضوان بطور وکٹ بلے باز سکواڈکا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں سمیع اسلم، خرم منظور اور شان مسعود اوپنرز ہوں گے۔ محمد حفیظ ابتدائی سکواڈ میں شامل ہیں مگر ٹیم میں ان کی حتمی شمولیت کا فیصلہ اتوار کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہو گا۔