Thursday, March 28, 2024

یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر سے امیدیں وابستہ ہیں : سپن باؤلنگ کوچ

یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر سے امیدیں وابستہ ہیں : سپن باؤلنگ کوچ
November 1, 2015
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ  شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے عمدہ باؤلنگ کی، پاکستانی ٹیم پارٹنر شپ نہیں بنا سکی اب ہماری یاسر شاہ اور ذوالفقار سے امیدیں وابستہ ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق مشتاق احمد نے شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیٹسمینوں نےغلط شاٹ کھیل کر وکٹیں گنوائیں، دوسرے روز انگلینڈ کوجلدی آؤٹ کر کےمیچ میں واپس آنے کی کوشش کریں گے۔ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی باؤلنگ سے امیدیں وابستہ ہیں۔ دوسری طرف انگلش فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ باؤلنگ کےلحاظ سےاچھادن رہا، انگلینڈ کے اسپنرز نے بہترین باؤلنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹارگٹ ذہن میں نہیں، مثبت سوچ کےساتھ بیٹنگ کرناچاہتےہیں۔