Friday, May 17, 2024

یاران وطن پروگرام کو بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز نے سراہا، ظفرمرزا

یاران وطن پروگرام کو بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز نے سراہا، ظفرمرزا
May 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں کہ یاران وطن پروگرام کو بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز نے سراہا۔ ٹائیگر فورس میں شامل اٹھارہ سو ڈاکٹرز کو ڈیوٹیاں دینے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وزارتِ قومی صحت اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار امیگریشن کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں، مؤثر باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ آئی ایم او کی جانب سے تکنیکی معاونت کا حصول ہے، ایم او یو کے تحت باہمی تعاون کے نتیجے میں یاران وطن پروگرام کو تقویت حاصل ہو گی۔ تارکین وطن اور پناہ گزین کی صحت کے حوالے سے اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔