Sunday, September 8, 2024

ہیکرز کیسے کمپیوٹر ہیک کرتے ہیں !!! انٹرنیٹ سکیورٹی ماہرین نے ایک سنگین نقص کی نشاندہی کر دی

ہیکرز کیسے کمپیوٹر ہیک کرتے ہیں !!! انٹرنیٹ سکیورٹی ماہرین نے ایک سنگین نقص کی نشاندہی کر دی
August 5, 2015
لندن (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ سکیورٹی سے وابستہ ایک کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے انٹرنیٹ میں ایک سنگین نقص ڈھونڈ لیا ہے جس کی مدد سے ایسے سسٹمز پر حملہ کرتے ہیں جو ”یو آر ایل“ کو ”آئی پی ایڈریس“ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی اس کمزوری کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز ویب سائیٹس پر ”ڈینائل آف سروس“ حملہ کر کے ان کو معطل کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ میں پائی گئی یہ حالیہ ”بگ“ یا خامی ہیکرز کو سافٹ وئیر کریش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جس سے ڈی این ایس سروس معطل ہو جاتی ہے۔ اس ”بگ“ کےلئے ایک پیچ یعنی توڑ موجود ہے تاہم بیشتر سسٹمز ابھی اپ ڈیٹ ہونے باقی ہیں۔ انٹرنیٹ سکیورٹی کمپنی ”سوکوری’‘ سے وابستہ نیٹ ورکنگ کے ماہر ڈینیل سِڈ نے اس بارے میں ایک بلاگ لکھا ہے جس کے مطابق اس کمزوری کا فائدہ اٹھایا جا چکا ہے۔ سائبر سکیورٹی کے ماہر برائن ہونان کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں اس کمزوری کا فائدہ اٹھانے کے واقعات میں اضافہ متوقع ہے تاہم ڈی این ایس سرور کریش ہونے کے باوجود بھی محفوظ کیے گئے یو آر ایل اور دوسرے ذرائع سے ویب سائٹس تک رسائی پھر بھی ممکن ہو گی۔ ان کا کہنا تھایہ کوئی قیامت نہیں، بات صرف اتنی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ’پیچ‘ کے آنے تک ڈی این ایس سٹرکچر کام کرتا رہے۔ ڈینیل سِڈ کاکہنا ہے کہ اس کا اثر انٹرنیٹ کے عام صارفین پر بہت کم ہو گا۔ عام صارفین کو اس کی وجہ سے کچھ ویب سائٹس اور ای میل تک رسائی نہ ہونے سے بڑھ کر کوئی اور دقت نہیں ہو گی۔