Sunday, September 8, 2024

ہیکرز کی جانب سے ’’گیم آف تھرون‘‘کی نئی اقساط کی چوری کا دعویٰ

ہیکرز کی جانب سے ’’گیم آف تھرون‘‘کی نئی اقساط کی چوری کا دعویٰ
August 15, 2017

نیویارک (92نیوز)بھارت میں پولیس نےہیکرز کی جانب سے ایچ بی او کی سائٹ سےگیم آف تھرونز کی نئی اقساط چرانے کے دعوے کے بعد چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق 7اگست کو  ہیکرز کی جانب سے گیم آف تھرونز سیزن سات کی قسط چارکو ہیک کرنے کا دعوی کیا تو اس خبر سے گیم آف تھرونز کے دیوانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔۔

تحقیقات کے بعد یہ خبریں بھی آئیں کہ بھارت میں جس میڈیا گروپ سے ایچ بی او کی شراکت داری ہےوہاں سے گیم آف تھرونز لیک کی گئی ہے۔ ممبئی پولیس کی سائبر کرائم برانچ نےگزشتہ روزچار ہیکرز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےپولیس کے مطابق یہ آئی ٹی ماہر گیم آف تھرونز کو ہیک کرنے میں ملوث ہیں۔ ایچ بی او نیٹ ورک نے اپنا بیان ریلیز کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ ہیکرز کے پاس گیم آف تھرونز کی کون کون سی قسط ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے ڈیٹا کا 1.5 ٹیرا بائٹس حصہ چوری کیا تھا، جس میں ‘گیم آف تھرونز’ کا وہ مواد بھی موجود ہے جو اب تک ریلیز نہیں کیا گیا۔