Thursday, April 25, 2024

ہیکرز نے دنیا کی معروف ای میلز کمپنیوں کے 27کروڑ صارفین کی معلومات چرا لیں

ہیکرز نے دنیا کی معروف ای میلز کمپنیوں کے 27کروڑ صارفین کی معلومات چرا لیں
May 5, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) یاہو ، جی میل اور ہاٹ میل سمیت دیگر ای میل کمپنیوں نے ہیکروں کی جانب سے صارفین کی معلومات آن لائن شائع کرنے کی اطلاعات پر تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ہولڈ سکیورٹی نامی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہیکروں سے ستائیس کروڑ ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ حاصل کیے ہیں جس پر دنیا کی بڑی ای میل کمپنیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی کوئی موقف دینے کی پوزیشن میں نہیں تاہم وہ اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں۔ یاہو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے ماہرین نے ہولڈ سکیورٹی کمپنی سے رابطہ کیا ہے اور اس سے صارفین کے لاگ انز اور پاس ورڈز کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے میں روس کے انڈرورلڈ مافیا سے تعلق رکھنے والے افراد ملوث ہیں۔ روسی ای میل کمپنی میل ڈاٹ آر یو بھی ان ہیکرز کا نشانہ بن چکی ہے۔