Friday, April 19, 2024

ہیکرز نے امریکا کے دو اہم وفاقی محکموں کے نیٹ ورک ہیک کر لیے

ہیکرز نے امریکا کے دو اہم وفاقی محکموں کے نیٹ ورک ہیک کر لیے
December 14, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) غیر ملکی ہیکرز نے امریکا کے دو اہم وفاقی محکموں کے نیٹ ورک ہیک کر لیے۔

امریکی حکام کے مطابق ہیکرز  نے اس کے وفاقی محکموں وزارت خزانہ اور وزارت کامرس کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا  ، محکمہ خزانہ اور کامرس کی ہیکنگ میں سولر ونڈز نامی ایک اہم سرور سافٹ ویئر کا استعمال ہوا ہے۔

 یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل ہی عہدے داروں نے تنبیہ کی تھی کہ روسی حکومت سے وابستہ سائبر ہیکرز حساس اعداد و شمار کو نشانہ بنانے کے لیے آسان اہداف سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

 تاہم امریکی حکومت نے ابھی تک اس ہیکنگ کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا۔