Saturday, April 27, 2024

ہیڈ کوچ کا قرعہ مصباح الحق کے نام نکلنے کا امکان

ہیڈ کوچ کا قرعہ مصباح الحق کے نام نکلنے کا امکان
September 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے  ہیڈ کوچ  کا قرعہ سابق کپتان مصباح الحق کے نام نکلنے کے قوی امکان ہے ، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مصباح  کو کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا،باقاعدہ اعلان رواں ہفتے کیا جانے کا امکان ہے،باؤلنگ کوچ کے لیے وقار یونس مضبوط امیدوار ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق پی سی بی کوچ فائنڈنگ کمیٹی نے ہیڈ کوچ اور وقار یونس کے نام کی سفارش کر دی،مصباح  ہیڈکوچ جبکہ وقار  یونس باؤلنگ کوچ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پانچ رکنی پینل نے گزشتہ ہفتے کوچز کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے،جن افراد کے انٹرویوز کیے گئے تھے ان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، ڈین جونز اور وقار یونس سمیت 5 افراد شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ ٹیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی مصباح الحق کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب  محمد اکرم کے وقار یونس کے مقابلے میں دستبردار ہونے پر پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے سابق اسپیڈ اسٹار کورٹنی والش کا انٹر ویو کیا،لیکن ذارئع کے مطابق وقار یونس کے  باؤلنگ کوچ بننے کے قوی امکانات ہیں۔