Friday, April 26, 2024

ہیڈ کوچ مکی آرتھر یاسر شاہ کو مِس کرنے لگے

ہیڈ کوچ مکی آرتھر  یاسر شاہ کو مِس کرنے لگے
April 26, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے پہلے ہی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر  یاسر شاہ کو مِس کرنے لگے ،کہتے ہیں  لیگ اسپنر  کی خدمات سے محرومی ٹیم کیلئے  نقصان ہے، محمد عامر حریف ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے مکی آرتھر  نے کہا کہ یاسر شاہ کی خدمات سے محرومی ٹیم کیلئے نقصان ہے لیکن غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل شاداب خان سینئر لیگ اسپنر کا خلا پُرکرسکتے ہیں ۔ محمد عامر کے حوالے سے ہیڈ کوچ  بولے نوجوان باؤلر  کی سوئنگ مہلک ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے، پیسر انگلش کنڈیشنز میں حریف کو پریشان کرنے کے اہل ہیں۔ مکی آرتھر پرامید ہیں کہ گرین کیپس  آئرلینڈ اور انگلینڈ  کیخلاف  سیریز جیت کر ٹیسٹ فارمیٹ میں کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔