Thursday, May 9, 2024

ہیڈ کوچ مصباح سینئر کرکٹرز کے غیر ذمہ درانہ رویہ سے ناخوش

ہیڈ کوچ مصباح سینئر کرکٹرز کے غیر ذمہ درانہ رویہ سے ناخوش
October 16, 2019
لاہور(92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سینئر کرکٹرز کے ٹریننگ میں غیر ذمہ درانہ رویہ سے ناخوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نائب کپتان سنٹرل پنجاب احمد شہزاد سمیت سینئر کھلاڑیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر نالاں ہیں،ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل کی ٹریننگ میں عدم دلچسپی کی شکایت کی ہے۔ ہیڈ کوچ کے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں میٹنگ میں بنے پلان پر بھی مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا۔ سینئر کھلاڑیوں کے ٹریننگ میں بہانے تراشنے کی حرکات کو بھی نوٹ کیا۔ مصباح الحق نے جانب سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوچز کو سختی سے سینئیر کھلاڑیوں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت.کردی ہے، سلیکٹرز اور کھلاڑیوں سے دو ٹوک موقف میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی میں جو کھلاڑی اچھی پرفارمنس اور رویہ بہتر رکھے گا وہی دورہ آسٹریلیا کے لئے کوالیفائی کریگا۔