Thursday, April 18, 2024

ہیڈ کوچ محسن حسن خان نے مصباح الحق کے تین عہدے رکھنے کی مخالفت کر دی

ہیڈ کوچ محسن حسن خان نے مصباح الحق کے تین عہدے رکھنے کی مخالفت کر دی
December 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) سابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ محسن حسن خان نے مصباح الحق کے تین عہدے رکھنے کی مخالفت کر دی۔ سابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ محسن حسن خان کی کراچی پریس کلب آمد ہوئی۔ انہوں نے دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کی شکست پر ٹیم میجمنٹ کو ذمہ دار قرار دیا اور ساتھ ہی مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی کارکردگی پر سوال بھی اٹھا دئیے۔ محسن خان نے سرفراز احمد کے ساتھ ہونے والے نارو اسلوک کی بھی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کو تین فارمیٹ کی کپتانی دیکر ان کی کرکٹ ختم کر دی۔ محسن خان نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی سابق کھلاڑیوں کی بے عزتی کر رہے ہیں ، جب مجھے رکھنا ہی نہیں تھا تو فون کرکے انٹرویو کے لئے کیوں بلایا۔