Monday, May 13, 2024

ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد کی نوکری بحالی سے متعلق درخواست مسترد

ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد کی نوکری بحالی سے متعلق درخواست مسترد
February 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد کی نوکری بحالی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی  ، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے کہا کہ مشتاق احمد کو 2014 میں خاتون کے ساتھ زیادتی پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ مقدمہ درج ہوا لیکن بعد میں خاتون نے مشتاق احمد سے صلح کر لی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ ایف آئی آر درج کرنے کی زحمت کیوں کرتے ہیں ، 95 فیصد سرکاری ملازمین پر درج ہونے والے مقدمات میں وہ بری ہو جاتے ہیں ، کے پی کے کا پراسیکیوشن درست کام نہیں کر رہا ، پیسے لے لیتے ہیں یا سفارش مان لی جاتی ہے۔ قانون نے شواہد اور گواہان کو دیکھنا ہوتا ہے۔ عدالت نے ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد کی نوکری بحالی سے متعلق درخواست مسترد کر دی ۔