Sunday, May 12, 2024

ہیپی برتھ ڈے مکی ماؤس ‏

ہیپی برتھ ڈے مکی ماؤس ‏
November 18, 2019
لندن ( 92 نیوز) ہیپی برتھ ڈے مکی ماؤس، مشہورِ زمانہ کارٹون کریکٹر مکی ماؤس کی آج 91ویں سالگرہ منا رہا ہے ، بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول کارٹون کریکٹر  مکی ماؤس اکانوے برس کا ہوگیا ہے ۔ مکی ماؤس کو 1928 میں تخلیق کیا گیا جو آج دنیا بھر کے بچوں کیساتھ ساتھ بڑوں کے دلوں پر بھی قابض ہوچکا ہے ، والٹ ڈزنی کی اس تخلیق کو 1928 میں آج ہی کے دن پہلی بار اسکرین پر متعارف کرایا گیا تھا ، مکی ماؤس کی پہلی فلم سٹیم بوٹ ولی تھی۔ اس شرارتی چوہے کو اب تک 140 سے زائد اینی میٹڈ فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے جبکہ اس پر مختلف گیمز بھی بنائی جاچکی ہیں۔ سال 1978 میں مکی ماؤس کی دنیا بھر میں شہرت کو دیکھتے ہوئے اسے واک آف فیم میں شامل کرلیا گیا، اکانوے برس گزرنے کے باوجود یہ کارٹون کردار آج بھی بچوں اور بڑوں سب کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے ، آج دنیا بھر میں اس کے پرستار اسے ہیپی برتھ ڈے کہہ رہے ہیں ۔