Friday, March 29, 2024

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
July 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس ک دن 28 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہیپاٹائٹس جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ہیپاٹاٹس ایک خطرناک مرض ہے۔ یہ دراصل جگر میں انفیکشن کے باعث ہونے والی سوزش اور ورم کا نام ہے۔ اس بیماری سے انسانی جگر متاثر ہوتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن 28 جولائی کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو جگر کے مہلک امراض سے بچائو کے بارے میں شعور و آگاہی فرا ہم کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس اے کے 14 لاکھ، ہیپاٹائٹس بی کے 2 ارب اور ہیپاٹاٹس سی کے 15 کروڑ سے زائد لوگ شکار ہیں۔ ہیپاٹائٹس سے ہر سال 10 لاکھ سے زائد لوگ موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس کے پھیلنے کی بڑی وجوہات میں غیر معیاری انتقال خون، آلودہ سرنجز اور آلات جراحی شامل ہیں۔ ہیپاٹائٹس جان لیوا مرض ہے جو پاکستان میں تیزی سے بڑ رہا ہے۔ تاہم احتیاط اس سے محفوظ رکھتی ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج سے اس بیماری کو شکست دینا بھی ممکن ہے۔