Friday, May 17, 2024

ہیٹی میں امریکی سفارتخانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ہیٹی میں امریکی سفارتخانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
April 30, 2019
ہیٹی ( 92 نیوز ) نا معلوم افراد نے ہیٹی  کے دارالخلافہ پورٹ آ پرنس میں امریکی سفارتخانے کی عمارت پر فائرنگ کر دی۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں نے فائرنگ پورٹ آ پرنس میں موجود سفارت خانہ کی عمارت کےعقبی دروازے پر کی۔

شام میں روسی سفارتخانے پر مارٹر گولوں سے حملہ

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ سفارتخانے کے عملے نے عمارت میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔ میڈیا کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے سفارتخانہ میں آئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر چھپنے کی التجا کی ۔ دو گھنٹوں کے بعد  اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے حالت قابو میں ہونے کی اطلاع دی۔