Saturday, May 11, 2024

ہیٹی میں امریکی اور کینیڈین شہریوں کا اغوا، اغوا کاروں نے 17 ملین ڈالر تاوان مانگ لیا

ہیٹی میں امریکی اور کینیڈین شہریوں کا اغوا، اغوا کاروں نے 17 ملین ڈالر تاوان مانگ لیا
October 20, 2021 ویب ڈیسک

ہیٹی (92 نیوز) ہیٹی میں امریکی اور کینیڈین شہریوں کے اغوا کے معاملے پر اغوا کاروں نے 17 افراد کا 17 ملین ڈالر تاوان مانگ لیا۔

ہیٹی کے وزیر انصاف لزٹ کوئٹل کا کہنا ہے مغویوں کی بازیابی کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی اور کینیڈین شہریوں کو 400 ماوزو نامی گروپ نے اغوا کیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا اپنے شہریوں کی بازیابی کے لئے امریکا ہر ممکن اقدام کرے گا۔