Thursday, April 25, 2024

ہیٹ سٹروک کا خدشہ، مئی میں گرمی عروج پر رہے گی : محکمہ موسمیات

ہیٹ سٹروک کا خدشہ، مئی میں گرمی عروج پر رہے گی : محکمہ موسمیات
May 9, 2016
لاہور (92نیوز) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ سخت گرمی کی پیشگوئی کے ساتھ بارش کی بھی نوید سنا دی۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا جبکہ اگلے دو سے تین روز میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے جس کے بعد عارضی طور پر ٹمپریچر کم تو ضرور ہوگا مگر مئی کا مہینہ گرمی عروج پر ہی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے اور ہوا کے دباو کے باعث ملک کے اکثر حصوں میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔ لوگ مکمل احتیاط برتیں، سروں کو کپڑے سے ڈھانپ کر باہر نکلیں اور غیرضروری گھر سے باہر جانے سے پرہیز کریں۔