Friday, May 10, 2024

ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ روانہ

ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ روانہ
September 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیومن رائٹس کونسل کے 42ویں اجلاس میں شرکت کے لئے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ دنیا بھر سے آئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔ شاہ محمود قریشی جنیوا میں او آئی سی ، ڈبلیو ایچ او کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے اور مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مئوقف اور نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس دورے کو کشمیر کی موجودہ صو رتحال کے پیش نظر بڑی اہمیت  دی جا رہی ہے۔