Saturday, April 20, 2024

ہیومن رائٹس وکیل امل کلونی برطانیہ کے نمائندہ خصوصی کے عہدہ سے مستعفی

ہیومن رائٹس وکیل امل کلونی برطانیہ کے نمائندہ خصوصی کے عہدہ سے مستعفی
September 19, 2020
لندن (92 نیوز) ہیومن رائٹس وکیل امل کلونی نے برطانیہ کے نمائندہ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق امل کلونی نے استعفیٰ بریگزٹ سے متعلق قانون سازی میں انٹرنیشنل لا کی خلاف ورزی پر دیا۔ امل کلونی نے کہا کہ برطانیہ کا انٹرنیشنل معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے بات کرنا قابل افسوس ہے، ایسا عمل آمرانہ حکومتوں کو انٹرنیشنل لا کی خلاف ورزی کرنے پر حوصلہ افزائی کرتا ہے۔