Saturday, May 11, 2024

ہیوسٹن میں سکھ تنظیموں کی بھارت مخالف ٹرک ریلی

ہیوسٹن میں سکھ تنظیموں کی بھارت مخالف ٹرک ریلی
September 15, 2019
ہیوسٹن ( 92 نیوز) امریکی شہر ہیوسٹن میں سکھ تنظیموں کی بھارت کےخلاف ٹرک ریلی نکالی گئی جس میں  سینکڑوں ٹرالر، چھوٹے ٹرک اور گاڑیوں پر پر لگے گو بیک مودی کے نعروں والے بینرز سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ امریکی فضائیں کشمیر اور خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں سکھ تنظیموں کی جانب سے بھارت مخالف ریلی نکالی گئی جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بھی شریک ہوئی۔ ریلی کی خاص بات اس میں سیکڑوں کی تعداد میں ٹرالر اور چھوٹے ٹرکوں کا شامل ہونا تھا ، جن پر بھارتی وزیراعظم کی تصاویر اور مودی مخالف نعروں پر مبنی بینرز آویزاں تھے۔ [caption id="attachment_240697" align="alignnone" width="500"]ہیوسٹن سکھ تنظیم ٹرک ریلی ‏92 نیوز چھوٹے ٹرک ‏ خالصتان زندہ باد ‏ ہیوسٹن میں سکھ تنظیموں کی بھارت مخالف ٹرک ریلی[/caption] سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلے گا، تاریخ گواہ ہے کہ ناحق خون کبھی پیچھا نہیں چھوڑتا، وقت آگیا ہے کشمیریوں کو مودی کی  نازی پارٹی سے بچایا جائے۔ سکھ رہنماؤں نے بائیس ستمبر کو نریندر مودی کی امریکا آمد پر بھی ہیوسٹن میں تاریخ ساز احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہےجس میں پاکستانی اور کشمیری بھی شریک ہوں گے۔