Friday, May 17, 2024

ہیمبرگ اوپن ٹینس، روس کے ڈینیئل میدودیف کو اپ سیٹ شکست کا سامنا

ہیمبرگ اوپن ٹینس، روس کے ڈینیئل میدودیف کو اپ سیٹ شکست کا سامنا
September 23, 2020

ہیمبرگ ( 92 نیوز) ہیمبرگ اوپن ٹینس ،روس کے ڈینیئل میدودیف  کو اپ سیٹ شکست کا سامنا،روسی ٹینس اسٹار کو فرانس کے یوگو ہمبرٹ  نے اسٹریٹ  سیٹس میں ہرایا،دفاعی چیمپئن نیکلولزبیسلاشویلی کو اسپین کے رابرٹو بٹسٹا اگٹ نے مات دی۔

ہیمبرگ  اوپن ٹینس میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، اپ سیٹ شکستوں سے ایونٹ  مزید دلچسپ ہو گیا ۔ روس کے ڈینیئل  میدویدیف  پہلے مرحلے میں فرانس کے یوگو ہمبرٹ کے مد مقابل ہوئے،فرنچ کھلاڑی نے  شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ،چار سے پہلا سیٹ  جیت کر برتری حاصل کر لی۔

دوسرے سیٹ میں بھی  یوگو ہمبرٹ  نے  روسی کھلاڑی کو  کھل کر کھلنے کا موقع نہ دیا اور چھ،تین سے سیٹ  جیت کر میچ اپنے نام کیا۔

دوسرے میچ میں اسپین کے رابرٹو بٹسٹا اگٹ  نے دفاعی چیمپئن  جارجیاکے نیکلولز بیسلاشویلی کو  شکست دے کرایونٹ سے باہر کر دیا ۔