Saturday, April 20, 2024

ہیلی کاپٹرکی خریداری کیلئے سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے وقت مانگ لیا

ہیلی کاپٹرکی خریداری کیلئے سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے وقت مانگ لیا
July 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیے حکومت سندھ نے سپریم کورٹ سے وقت مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی  میں تین رکنی بینچ نے حکومت سندھ کی جانب سے ہیلی کاپٹر زکی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ حکومت سندھ کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور   اپنے دلائل میں  ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے فائر ٹینڈرز کی خریداری کا ارادہ ترک کردیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کے حوالے سے سندھ حکومت سے تازہ ہدایات نہیں ہیں عدالت مزید وقت دے تاکہ معاہدے کے حوالے سے مزید صورتحال واضح ہوسکے۔ عدالت نے استدعا قبول کرتے ہوئے سماعت  ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔