Saturday, September 7, 2024

ہیلی کاپٹر حادثے کے باوجود پاک فوج کا چترال ،جنوبی پنجاب اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اور یسکیو آپریشن جاری

ہیلی کاپٹر حادثے کے باوجود پاک فوج کا چترال ،جنوبی پنجاب اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اور یسکیو آپریشن جاری
August 7, 2015
راولپنڈی(92نیوز)ہیلی کاپٹر حادثے کے باوجود پاک فوج کی جانب سے چترال، جنوبی پنجاب اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشنز جاری ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کےمطابق سیلاب زدگان کی مدد میں پاک فوج پھر بازی لے گئی،فوج نے بونی میں سیلاب میں پھنسے بیالیس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاچترال میں اب تک گیارہ سو پچھترافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،،، متاثرین میں ایک سو دس ٹن راشن تقسیم کیا گیا اور گیارہ ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ایف ڈبلیو او نے چترال میں سیلاب سے متاثر ہونے والی بارہ شاہراہوں  کی بحالی پر کام شروع کردیا اور سٹیل کے پل کے ذریعے علاقے کو چترال سے منسلک کردیا ہے۔ فوج نے کرک میں دوسو پچیس خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیالیہ میں اکیس ہزار ڈیرہ غازی خان میں ایک ہزاردو سو ستائیس راجن پور میں ایک ہزار دو سو دس سندھ میں تین ہزارآٹھ سو چارجبکہ رحیم یار خان میں سڑسٹھ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ لیہ میں آرمی میڈیکل کیمپ میں چار ہزار دو سو بیالیس، ڈیرہ غازی خان میں تین سو پینتیس،، سندھ میں آٹھ سو ساٹھ مریضوں کا علاج کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔