Thursday, March 28, 2024

ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید پائلٹ میجر التمش کی میت واقعہ کے پانچ روز بعد کوہاٹ پہنچ گئی، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرخاک کیا جائیگا

ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید پائلٹ میجر التمش کی میت واقعہ کے پانچ روز بعد کوہاٹ پہنچ گئی، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرخاک کیا جائیگا
May 13, 2015
شہید میجر التمش کی میت کو پاک آرمی کی ایمبولینس گاڑی میں راولپنڈی سے کوہاٹ لایا گیا۔ آبائی علاقہ بہزادی چکر کوٹ پہنچنے پر رشتہ دار اور علاقے کے لوگ غم سے نڈھال ہو گئے۔ میت کے ساتھ شہید میجر التمش کے والد ڈاکٹر ریاض احمد، ان کے بھائی اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ریاض احمد سے رشتہ دار گلے لگ کر روتے رہے۔ شہید میجر کو آج دو بجے آبائی قبرستان بہزادی چکر میں ان کے والدہ کے پہلو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ پاک فوج کے جوان سلامی دینگے، سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔