Thursday, May 2, 2024

ہیلمٹ کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ہیلمٹ کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
September 19, 2016
کراچی(92نیوز)ہوشیار خبردار اب  موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے  مرد ، خاتون اور بچوں کو بھی ہیلمٹ  پہننا ہوگا ورنہ ہوگا جرمانہ  اس اعلان کے ساتھ ہی  مارکیٹ میں ہیلمٹ کی مانگ اوراس کی قیمتوں  میں بھی اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق ہوشیار خبردار اگر آپ بغیر ہیلمٹ سفر کریں گے تو یاد رکھیں  اس  کی خلاف ورزی پر 170 روپے کے  چالان بھرنے کے لیے تیار ہو جائیں ہیلمٹ پہننے کے حکومتی احکامات کیا جاری ہوئے ہیلمیٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔۔ امپورٹرز کہتے ہیں قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا لیکن ریٹیلرز اپنی من مانی کر رہے ہیں جس کو  کنٹرول کرنا  حکومت کی ذمہ داری ہے۔ شہریوں  کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پہننا اچھی بات ہے لیکن منافع خوروں نے موقع دیکھ کر قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔