Friday, April 26, 2024

ہیلری کلنٹن کی مشیراعلیٰ ہما عابدین نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی

ہیلری کلنٹن کی مشیراعلیٰ ہما عابدین نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی
August 30, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی مشیراعلیٰ ہما عابدین نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی۔ ہما عابدین نے فیصلہ شوہر کا ایک اور سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی دست راست ہما عابدین نے شوہر انتھونی وائنر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ ہما عابدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹھنڈے دل سے سوچ بچار کے بعد خاوند سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے لیکن دونوں اپنے بیٹے کی بہتری کے لیے وقف رہیں گے۔ huma-abedin-anthony-weiner-marriage   اس مشکل گھڑی میں ان کی ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے۔ ہما عابدین نے علیحدگی کا فیصلہ اپنے شوہر کا ایک اور سکینڈل کے سامنے آنے پر کیا ہے۔ ہما عابدین ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم کی وائس چیئرپرسن ہیں اور وہ امریکی محکمہ خارجہ میں ان کی ڈپٹی چیف آف اسٹاف رہ چکی ہیں۔ دو ہزار گیارہ میں انتھونی وائنر کو پہلا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس سے مستعفی ہونا پڑا تھا جبکہ دوہزار تیرہ میں وائنر دوسرے سکینڈل کی زد میں آئے لیکن دونوں بار ہما نے معاف کر دیا تھا۔ huma-abedin-07