Tuesday, April 23, 2024

ہیلری کلنٹن کی سینکڑوں ای میلز جاری، ای میلز لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے سے متعلق ہیں، ہیلری کا خیرمقدم

ہیلری کلنٹن کی سینکڑوں ای میلز جاری، ای میلز لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے سے متعلق ہیں، ہیلری کا خیرمقدم
May 23, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے بھیجی گئی دو سو چھیانوے ای میلز جاری کر دی ہیں۔ جاری کی جانیوالی ای میلز زیادہ تر لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے سے متعلق ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ای میلز پچپن ہزار صفحات پر مشتمل ہیں جنہیں وقفے وقفے سے جاری کر دیا جائے گا۔ ہلیری جنوری دو ہزار نو سے لے کر فروری دو ہزار تیرہ تک امریکہ کی وزیر خارجہ رہیں اور اس دوران انہوں نے ساٹھ ہزار کے قریب ای میلز بھیجیں جن میں سے تقریباً آدھی ذاتی نوعیت کی تھیں۔ دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے ای میلز جاری کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای میلز شائع کرنے پر خوش ہیں اور وہ یہی چاہتی تھیں۔