Thursday, May 2, 2024

ہیلری کلنٹن تنزلی کا شکار‘ تازہ پول سروے میں ٹرمپ کی مقبولیت بڑھ گئی

ہیلری کلنٹن تنزلی کا شکار‘ تازہ پول سروے میں ٹرمپ کی مقبولیت بڑھ گئی
September 19, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ ایک جانب ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار اپنی اپنی جیت کے لیے ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں تو دوسری جانب دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں ان انتخابات پر لگی ہیں۔ امریکی میڈیا سروے کے مطابق انتخابی کایا پلٹ چکی ہے اور کئی ماہ سے مقبولیت کی بلندیوں پر فائز ہیلری کلنٹن کو اب تنزلی کا سامنا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کوہیلری کلنٹن پر تقریباً سات پوائنٹ کی بھاری برتری حاصل ہو چکی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کرائے جانے والے اس سروے کے مطابق مسٹر ٹرمپ کو سینتالیس اعشاریہ سات فیصد جبکہ ہیلری کلنٹن کو اکتالیس فیصد عوام کی پسندیدگی حاصل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔