Monday, May 6, 2024

ہیلری کلنٹن آج اپنے صدارتی امیدوار ہونے کا باضابطہ اعلان کرینگی

ہیلری کلنٹن آج اپنے صدارتی امیدوار ہونے کا باضابطہ اعلان کرینگی
April 12, 2015
نیویارک(92نیوز)امریکہ کی سابق خاتونِ اول اورسابق وزیرِخارجہ ہیلری کلنٹن آج  اپنے صدارتی امیدوار ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گی،ہیلری الیکشن جیت گئیں تو وہ ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سڑسٹھ سالہ ہیلری کلنٹن  دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ باراک اوباما بھی  ان کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں۔ ہیلری دوہزارآٹھ کی  صدارتی دوڑمیں بھی شامل تھیں تاہم پارٹی قیادت نے ان کی جگہ موجودہ  صدر اوباما کو ترجیح دی دوسری جانب ری  پبلکن کی طرف سے ٹیڈکروزاوررینڈ پال نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کااعلان کیا ہے۔