Saturday, April 20, 2024

ہیلری پر تنقید کرنے والے امریکی نائب صدر خود بھی ای میل سکینڈل کا شکار

ہیلری پر تنقید کرنے والے امریکی نائب صدر خود بھی ای میل سکینڈل کا شکار
March 3, 2017
    واشنگٹن (ویب ڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو ذاتی اکائونٹ سے ای میل کرنے پر لتاڑنے والے امریکی نائب صدر بھی ای میل سکینڈل کا شکار ہوگئے۔ بطور گورنر کئی سرکاری معاملات کیلئے ذاتی اکائونٹ استعمال کیا۔ تفصیلات کےمطابق اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت کا محاورہ امریکہ کے نائب صدر پر سچ ثابت ہوگیا مائیک پنس نے امریکی صدارتی الیکشن کے دوران ہیلری کو ای میل سکینڈل پر ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا حالانکہ وہ انڈیانا کے گورنر کے طور پر خود بھی ذاتی ای میل اکائونٹ استعمال کرتے رہے۔ مائیک کے اس سکینڈل کا انکشاف ریاست انڈیانا کی سرکاری دستاویزات کے جائزے کے دوران ہوا ہے۔ ادھر امریکی نائب صدر کے ترجمان مارک لوٹر  کے مطابق مائیک پنس پر ہیلری کی طرح کے الزامات درست نہیں کیونکہ ہیلری کلنٹن نے حساس معلومات کو غیر محفوظ طریقے سے  بھیجا جبکہ انڈیانا کے گورنر کے پاس اس قدر حساس معلومات نہیں ہوتیں۔