Thursday, May 9, 2024

ہیلری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو متنازع اور خطرناک شخص قرار دیدیا، ٹرمپ صدر بننے کا اہل نہیں: ہیلری کلنٹن

ہیلری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو متنازع اور خطرناک شخص قرار دیدیا، ٹرمپ صدر بننے کا اہل نہیں: ہیلری کلنٹن
May 20, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو متنازع، خطرناک اور غیرمتوازن شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار وہی ہوں گی۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور پر ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانوی سیاستدانوں پر حملے، شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جونگ سے مذاکرات، امریکا کے نیٹو سے الگ ہونے کی باتیں پریشان کن تصویر پیش کرتی ہیں۔ صدر کے عہدے کیلئے ثابت قدمی، مضبوط قوت ارادی چاہئے اور وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ٹرمپ عہدہ صدارت کے اہل نہیں۔ ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکا آنے پر پابندی کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہیلری نے کہا کہ اس تجویز سے امریکا کے اتحادی مسلم ممالک کی توہین کا پیغام جاتا ہے۔ ہیلری نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار وہ ہی ہوں گی یہ بات حتمی ہے، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ صدارتی امیدوار نہ ہوں۔