Sunday, September 8, 2024

ہیلتھ کارڈ امیر اور غریب ہر شہری کیلئے ہوگا، ڈاکٹر یاسمین راشد

ہیلتھ کارڈ امیر اور غریب ہر شہری کیلئے ہوگا، ڈاکٹر یاسمین راشد
January 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ہیلتھ کارڈ امیر اور غریب ہر شہری کے لیے ہوگا۔

نیشنل ہیلتھ ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق بنایا جائے گا۔ کارڈ خاندان کے سربراہ کو جاری کیا جائے گا۔ سہولت پورے خاندان کے لیے ہو گی۔

صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پنجاب میں پولیو کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا اور بہت جلد پاکستان پولیو فری ملک بن جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کر دیا، 10 لاکھ تک ہر خاندان سالانہ علاج کرا سکے گا۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور ڈویژن میں ہیلتھ کارڈ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کی مدد سے 37 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کردئیے گئے ہیں۔ بیوہ خواتین نادرا میں اپنے ڈیٹا کا فوری اندراج کروائیں۔