Wednesday, April 24, 2024

ہیلتھ رسک الاﺅنس منجمد کرنے کیخلاف وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کا احتجاج

ہیلتھ رسک الاﺅنس منجمد کرنے کیخلاف وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کا احتجاج
July 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین ہیلتھ رسک الاونس منجمد کرنے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پمز، پولی کلینک اور کیپیٹل ہسپتال کے ملازمین کا پریس کلب کے باہر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ہسپتالوں کے ملازمین کا ہیلتھ رسک الاونس منجمد کر دیا گیا ہے جس کیخلاف وفاقی اسپتالوں کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔ پمز، پولی کلینک، نرم اور کیپٹیل ہسپتال کے ملازمین پریس کلب پہنچ گئے۔