Saturday, April 27, 2024

ہیری کی شادی پر برطانوی معیشت بھی چمک پڑی

ہیری کی شادی پر برطانوی معیشت بھی چمک پڑی
May 20, 2018
لندن ( 92 نیوز)برطانوی شہزادہ ہیری اور سابق امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی شادی پر عام شہری تو خوش تھے ہی، برطانوی معیشت بھی خوب پھلی پھولی۔ تجارتی خبررساں اداروں کے مطابق شادی پر شاہی خاندان نے تقریبا پانچ ارب 29کروڑ روپے خرچ کئے جبکہ حکومت کو شادی کی وجہ سے ایک کھرب چھتیس ارب پاکستانی روپے کی آمدن ہوئی۔ برطانوی شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کی شادی پردنیاکے مختلف ممالک سے600 نمایاں شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ شادی کے جشن میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں لوگ ونڈسر قلعے کے باہربھی جمع ہوئے اور شادی کی خوشیاں خوب انجوائے کیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’’بزنس انسائیڈر‘‘ کے مطابق شاہی شادی پرتقریباً 5 ارب 29 کروڑ 86لاکھ پاکستانی روپے خرچ ہوئےجو کہ شاہی خاندان نے اداکئےجبکہ اثاثہ جات کا حساب کتاب رکھنے والی بین الاقوامی ایجنسی ’’ میسرز برانڈ فنانس ‘‘کاکہناہے کہ شاہی شادی کی وجہ سے سیاحت، ٹی وی براڈکاسٹ اور ہوٹلنگ کی مد میں برطانوی معیشت کو ایک کھرب 36ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے کا فائدہ ہوا۔ شادی کے دن ونڈسر کیسل گراؤنڈ میں 2640 مہمان موجود تھے، یہ جگہ 150 سال سے شاہی شادیوں کیلئے استعمال ہو رہی ہے،1863 ء میں ملکہ وکٹوریہ کے بیٹے شہزادہ البرٹ،ایڈورڈ ہفتم اورشہزادی الیگزینڈرا تک سب شادیاں یہاں ہوئیں۔