Friday, April 26, 2024

ہیروئن برآمدگی کیس ، رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دسمبر تک توسیع

ہیروئن برآمدگی کیس ، رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دسمبر تک توسیع
November 30, 2019
لاہور (92 نیوز) 15 کلو ہیروئن برآمدگی کیس میں لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔ اینٹی نارکوٹکس عدالت میں رانا ثناء اللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئین برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا ثناءاللہ کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کیمپ جیل سے انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیر قانون کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے وکلا اور کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک اپنا رکھا ہے جس پر وہ احتجاجا  کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ عدالت نے بائیکاٹ کے بعد سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ رانا ثنااللہ کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور ن لیگی وکلا کے درمیان ہنگامہ آرائی  اور دھکم پیل کے واقعات پیش آئے۔ پولیس نے رانا ثنااللہ کے وکلا کو بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا۔ سابق وزیر قانون کی واپسی کے موقع پر ن لیگی کارکن گاڑی سے لپٹ گیا جسے پولیس نے اتارا۔ عطا تارڑ کارکن کو بچانے آئے جس پر پولیس کے ساتھ ان کی شدید جھڑپ ہوئی۔