Saturday, May 11, 2024

ہیروئن برآمدگی کیس ، رانا ثنااللہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

ہیروئن برآمدگی کیس ، رانا ثنااللہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا
January 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ہیروئن برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہر فورم پر پیش ہونے کو تیار ہوں۔ کوئی ثابت کر دے کبھی کسی  منشیات فروش کی سفارش ہی کی ہو۔ رانا ثنااللہ نے کہا میں نہیں چاہتا تھا پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی آؤں۔ مجھے تھانے میں محبوس رکھا گیا۔ تفتیشی افسر مجھ سے ملا تک نہیں۔ کہا گیا مجھ سے منشیات برآمدگی کی فوٹیج موجود ہے۔ راناثنااللہ نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قرآن پاک اٹھا لیا اور کہا کہ حکومت میرے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔ میرے خلاف ویڈیو ہے تو ایوان میں لائیں۔ لاہور جا رہا تھا، گرفتار کر کے مجھ پر منشیات کا جھوٹا کیس ڈال دیا گیا۔ اللہ جھوٹا کیس بنانے والوں پر قہر نازل کرے۔ ان لوگوں پر بھی اللہ کا قہرہو جن کے کہنے پر منشیات کا کیس بنایا گیا۔