Friday, April 26, 2024

ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار غیرملکی حسینہ سیشن کورٹ میں آبدیدہ

ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار غیرملکی حسینہ سیشن کورٹ میں آبدیدہ
November 27, 2018
لاہور ( 92 نیوز) کروڑوں کی ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار غیر ملکی حسینہ عدالت میں پیشیوں سے تنگ آگئی، لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے دوران ماڈل ٹریزا آبدیدہ ہو گئی  اور کہا کہ پرائے دیس میں اہلخانہ بہت یاد آتے ہیں، عدالت نے 28 اکتوبر کو آخری گواہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ سال سے گرفتار منشیات اسمگل کرنے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی  پیشیاں بھگت کر بس ہو گئی،نازو نخرے سے عدالت پیش ہونے والی حسینہ کو اہلخانہ کی یاد ستانے لگی۔ سیشن کورٹ پیشی کے موقع پر ماڈل ٹریزا آبدیدہ ہو گئی،آنسو بہاتے حسینہ کاکہنا تھا کہ ٹرائل جلد مکمل کیا جائے اہلخانہ کی بہت یاد آتی ہے۔ کروڑوں کی ہیروئن اسمگل کرنے والی ملزمہ کبھی مغربی لباس میں تو کبھی مشرقی انداز میں عدالت پیش ہوتی رہی،گورے مکھڑے پر کالا چشمہ اور کبھی چادر لپیٹے بھی عدالت میں پیش ہوتی رہی۔ منشیات کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ترمیمی چالان میں آخری گواہ کو شہادت کے لیے طلب کرلیا،ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے آخری گواہ کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت اٹھائیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔