Thursday, May 9, 2024

ہیتھرو ائیرپورٹ پر پی آئی اے پرواز میں نشے میں دھت دو مسافروں کی ہلڑ بازی

ہیتھرو ائیرپورٹ پر پی آئی اے پرواز میں نشے میں دھت دو مسافروں کی ہلڑ بازی
December 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ہیتھرو ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پروازمیں نشے میں دھت 2 مسافروں کی  ہلڑ بازی، دونوں آپس میں لڑپڑے، کپتان نے کنٹرول ٹاورسے رابطہ کر کے پولیس طلب کرلی، دونوں مسافروں کوگرفتارکر لیا گیا۔ ہیتھرو ائیرپورٹ پر نشے میں دھت دومسافروں نے پی آئی اے کے جہاز میں شورشرابہ  اور ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کی ، لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز 786 ایک گھنٹہ  تاخیر کا شکار ہوئی۔ ہیتھرو ائیرپورٹ  پرٹیکسی وے سے نکلتے جہاز میں 2 مسافر ایک دوسرے سے الجھ پڑے ، دیگرمسافروں نے فضائی میزبان کو  شکایت کی تو کپتان نے کنٹرول ٹاورسے رابطہ کرکے پولیس طلب کرلی۔ جہاز کوٹیکسی وے پرسے واپس موڑلیا گیا اور لندن پولیس نے دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا ، مسافروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔