Tuesday, April 23, 2024

ہڑتالی ڈاکٹرز آج بھی کام پر نہ آئے، مطالبات کی منظوری تک مریضوں کا علاج کرنے سے صاف انکار

ہڑتالی ڈاکٹرز آج بھی کام پر نہ آئے، مطالبات کی منظوری تک مریضوں کا علاج کرنے سے صاف انکار
April 26, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں دوسرے روز بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی  بندش  سے مریض خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ نے وائی ڈی اے کو مذاکرات کے لیے بلا لیا۔ سرگودھا میں مریضوں اور ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے صوبہ بھر میں مریضوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ دوسرے روز بھی شہر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈیز بند کر رکھی ہیں جس کے باعث مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ میو ہسپتال، جنرل، جناح اور سروسز ہسپتال میں آنے والے مریضوں  کو دیکھنے کے لیے کوئی ڈاکٹر موجود نہیں۔ وائی ڈی اے ملزمان کی گرفتاری تک او پی ڈیز نہ کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ آئے روز کی ہڑتال سے تنگ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا حل نکال کر انہیں مشکل سے نکالے۔