Tuesday, April 23, 2024

ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی شروع

ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی شروع
November 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کو ہڑتال پر جانا مہنگا پڑ گیا۔ ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر قاسم علی کو نوکری سے فارغ کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ متعدد ڈاکٹروں اور نرسوں کو پیڈا ایکٹ کے تحت شو کاز نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے۔ جناح اسپتال کے ڈاکٹر رانا عارف، ڈاکٹر زاہد سرفراز، ڈاکٹر جاوید اقبال آہیر اور محمد مزمل اسلم کھٹاریہ کونوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کو تیرہ نومبر کو سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جناح اسپتال کی فوزیہ اعظم، صبا احمد، فریدہ رفیق ، راحت نورین اور سروسز اسپتال کی نرس اشتر کو بھی پیڈ اایکٹ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ جناح اسپتال کی نرسزثوبیہ عاشق، فرحت اور نصرت کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی اور سات دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔