Thursday, May 9, 2024

ہچی سن پورٹ ہولڈنگ گروپ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ، 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

ہچی سن پورٹ ہولڈنگ گروپ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ، 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
October 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ہانگ کانگ کی کمپنی ہچی سن پورٹ ہولڈنگ گروپ کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کمپنی نے پاکستان میں 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ ہچیسن پورٹ ہولڈنگز گروپ   کے وفد نے مینجنگ ڈائریکٹر ایرک اپ کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ وزیر بحری امور علی زیدی، مشیر تجارت، معاون خصوصی ذلفی بخاری،ایمبسڈر ایٹ لارج علی صدیقی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور سینئر حکام  ملاقات میں   شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ہچیسن گروپ کے ایم ڈی نے پاکستان میں 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ ڈائریکٹر ہچیسن گروپ ایرک اپ نے  کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ ہچیسن گروپ 3000 ملازمتیں بھی  فراہم کرے  گا۔ وزیراعظم نے  پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر ہچیسن گروپ کا خیر مقدم کیا  اور کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔  کاروبار میں آسانی کے لئے اقدامات سے معیشیت بہتر اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایمبسڈر ایٹ لارج علی صدیقی نے کہا کہ برآمدات کے یونٹ والیمز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اضافی کنٹینر ٹرمینل کی گنجائش موجود تھی۔ اس سرمایہ کاری سے ہماری برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی اور وفاق اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔